جمشید دستی کی اپنی دلہنیا کےساتھ تصویر سوشل میڈیا پر وائرل 

Jun 22, 2022 | 23:09:PM
عوامی راج پارٹی، جمشید دستی، دلہن، تصویر، وائرل
کیپشن: جمشید دستی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)عوامی راج پارٹی کے سربراہ جمشید دستی کی اپنی دلہن کے ساتھ تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ۔
کچھ روز قبل دلہن کو رخصت کرکے گھر لانے والے جمشید دستی کی اپنی اہلیہ کے ساتھ پہلی تصویر سامنے آئی ہے۔جمشید دستی نے پشاور میں مہمند قبیلے سے تعلق رکھنے والی 27 سالہ نازیہ کو اپنا ہم سفر بنایا ہے۔
سوشل میڈیا پر زیر گردش تصویر میں جمشید دستی کو سادہ لباس میں دیکھا جاسکتا ہے ،ان کی دلہن سرخ رنگ کے عروسی لباس میں دکھائی دے رہی ہیں۔ جمشید دستی اور ان کی اہلیہ کی تصویر کو سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے پسند کیاگیا ۔
جمشید دستی کا نکاح گزشتہ برس جولائی میں ہوا تھا ،رواں ماہ اپنی دلہنیا کو رخصت کرکے اپنے گھر لائے۔سابق رکن قومی اسمبلی نے اعلان کیا کہ وہ اکتوبر میں ولیمہ کریں گے جس میں دال کھلائیں گے۔

یہ بھی پڑھیں: عالمی منڈی میں تیل کی قیمتیں مزید گر گئیں