گاڈزیلا فلموں کی مقبول اداکارہ کیلی ہوٹل 18 سال کی عمر میں ٹریفک حادثے میں چل بسیں

Jul 22, 2026 | 10:45:AM
گاڈزیلا فلموں کی مقبول اداکارہ کیلی ہوٹل 18 سال کی عمر میں ٹریفک حادثے میں چل بسیں
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)ہالی ووڈ کی مشہور فلمی سیریز گاڈزیلا میں جیا کا کردار ادا کرنے والی اداکارہ کیلی ہوٹل 18 برس کی عمر میں ٹریفک حادثے میں انتقال کر گئی ہیں۔

امریکی میڈیا رپورٹس کے مطابق کیلی ہوٹل ریاست میری لینڈ میں پیش آنے والے ایک کار حادثے میں جان کی بازی ہار گئیں،ان کے والد جوشوا ہوٹل نے ان کے انتقال کی تصدیق کی۔

ٹیکساس اسکول برائے سماعت سے محروم افراد کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ کیلی ہوٹل کی اچانک وفات پر ادارہ گہرے رنج و غم میں مبتلا ہے۔

بیان میں اہلِ خانہ، دوستوں اور ساتھی طلبہ سے تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے عوام سے اپیل کی گئی کہ حادثے کی وجوہات سے متعلق غیر مصدقہ اطلاعات یا قیاس آرائیوں سے گریز کیا جائے اور خاندان کی نجی زندگی کا احترام کیا جائے۔

یہ بھی پڑھیں:سونے کی قیمت دو ہفتے کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی