پی ٹی آئی کا تمام سزاؤں کو عدالت میں چیلنج کرنے کا اعلان
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف نے اے ٹی سی لاہور کی عدالت کی جانب سے دی جانے والی تمام سزاؤں کو سپریم کورٹ میں چیلنج کرنے کا اعلان کردیا۔
رپورٹ کے مطابق پاکستان تحریک انصاف نے رہنماؤں اور کارکنان کو سنائی جانے والی تمام سزاؤں کو عدالت میں چیلنج کرنے کا اعلان کیا ہے۔
اس حوالے سے پی ٹی آئی رہنما بابر اعوان کا کہنا ہے کہ سنائی گئی سزائیں آئین اور قانون سے متصادم ہیں تمام سزاؤں کے فیصلوں کو سپریم کورٹ میں چیلنج کریں گے۔
انہوں نے کہا کہ آج جو فیصلے آرہے ہیں بانی پی ٹی آئی کی کال کی وجہ سے آرہے ہیں، جن لوگوں نے ظلم کیخلاف آوازاٹھائی ان کو ضمیرکی سزا مل رہی ہے،یہ بات قانون میں ہے کہ اگر کوئی احتجاج کرتا ہے تو اس پر دہشت گردی کی دفعہ نہیں لگے گی۔
یہ بھی پڑھیں: سزائیں قانون کے تقاضوں کو پورا کیے بغیر دی گئی ہیں،چیئرمین پی ٹی آئی