سزائیں قانون کے تقاضوں کو پورا کیے بغیر دی گئی ہیں،چیئرمین پی ٹی آئی

Jul 22, 2025 | 23:23:PM
سزائیں قانون کے تقاضوں کو پورا کیے بغیر دی گئی ہیں،چیئرمین پی ٹی آئی
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین بیرسٹر گوہر نے کہا ہے کہ سزائیں قانون کے تقاضوں کو پورا کیے بغیر دی گئی ہیں، عوام کا عدالتوں پر سے اعتماد اٹھ گیا ہے۔

پارٹی رہنماؤں کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے بیرسٹر گوہر آج کے فیصلوں سے ظاہر ہورہا ہے کہ عدالتیں ناکام ہوگئی ہیں، آج متنازع فیصلوں میں ایک نئے فیصلے کا اضافہ ہوا ہے،انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی اور ساتھیوں نے کہا تھا کہ شفاف ٹرائل کا حق دیا جائے، آئین و قانون کا تقاضا یہی ہے کہ ایک کیس میں مختلف جگہوں پر ٹرائل نہیں ہوسکتا،بیرسٹر گوہر نے کہا کہ اپوزیشن لیڈر پنجاب سمیت پی ٹی آئی کے 3 اراکین پارلیمنٹ کو سزا ہوئی۔

پی ٹی آئی رہنما سلمان اکرم راجہ نے کہا کہ وہی دو گواہ ہیں جو 9 مئی مقدمات میں پیش کیے جارہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں :  جلاؤگھیراؤکیس: شاہ محمود سمیت 6 ملزمان بری، یاسمین راشد سمیت8 رہنماؤں کو 10-10 سال قید