جلاؤگھیراؤکیس: شاہ محمود سمیت 6 ملزمان بری، یاسمین راشد سمیت8 رہنماؤں کو 10-10 سال قید
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)انسداد دہشتگری عدالت نے شیر پاؤ پل تقاریر و جلاؤ گھیراؤ کیس میں شاہ محمود قریشی سمیت 6ملزمان کو عدالت نے بری کر دیا جبکہ دیگر کو سزا سنا دی گئی۔
پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنما شاہ محمود قریشی کے وکلا نے موقف اپنایا کہ شاہ محمود قریشی نو مئی کو کراچی میں تھے۔
عدالت نے ڈاکٹر یاسمین راشد، اعجاز چوہدری، عمر سرفراز چیمہ اور میاں محمود الرشید سمیت8 ملزموں کو دس، دس سال قید کی سزا سنا دی۔
اے ٹی سی نے افضال عظیم پاھٹ اور علی عباس کو بھی دس دس سال قید کی سزا سنائی گئی، انسداد دہشتگری عدالت کے جج ارشد جاوید نے فیصلہ سنایا۔
افضال عظیم پاھٹ وکیل رہنما ہیں ان کو دس سال قید کی سزا سنائی گئی ہے، افضال اعظم کے بیٹے حمزہ پاھت کو بری کر دیا گیا ہے۔
شاہ محمود قریشی، رانا تنویرِ ,حمزہ عظیم پاہت، اعزاز رفیق اور افتخار کو بری کر دیا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں :اسحاق ڈار کی آسٹروی چانسلر کے خصوصی ایلچی سے ملاقات