پسرور: چونڈہ ریلوے اسٹیشن پر افسوسناک حادثہ، بزرگ شہری ٹرین کے نیچے آکر جاں بحق
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: 24نیوز
Stay tuned with 24 News HD Android App
(اورنگ زیب بیگ) چونڈہ ریلوے سٹیشن پر ایک افسوسناک واقعہ پیش آیا جہاں ایک 60 سالہ شخص چلتی ٹرین پر سوار ہونے کی کوشش کے دوران پاؤں پھسلنے سے ٹرین کے نیچے آکر جاں بحق ہو گیا۔
متوفی کی شناخت عبدالرحمان کے نام سے ہوئی ہے،اطلاعات کے مطابق ٹرین سیالکوٹ سے لاہور جا رہی تھی اور چونڈہ ریلوے سٹیشن پر مختصر قیام کے دوران یہ واقعہ پیش آیا، عبدالرحمان چلتی ٹرین پر سوار ہونے کی کوشش کر رہے تھے کہ اچانک ان کا پاؤں پھسل گیا جس کے نتیجے میں وہ ٹرین کے نیچے آ گئے اور موقع پر ہی دم توڑ گئے۔
یہ بھی پڑھیں : کراچی میں خاتون کے ہاں بیک وقت 5 بچوں کی پیدائش