کراچی میں خاتون کے ہاں بیک وقت 5 بچوں کی پیدائش
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک) کراچی کے علاقہ بلدیہ ٹاؤن کی رہائشی خاتون کے ہاں نجی اسپتال میں بیک وقت پانچ بچوں (تین لڑکیوں اور دو لڑکوں) کی پیدائش ہوئی ہے۔
ڈاکٹرز کے مطابق بچوں کی پیدائش وقت سے پہلے ہوئی جس کی وجہ سے ان کا وزن بہت کم ہے اور سب کو سانس لینے میں دشواری کا سامنا تھا،خاتون کے شوہر عدنان شیخ نے بتایا کہ بچوں کی حالت اب پہلے سے بہتر ہے۔
تاہم انہوں نے نجی ہسپتال کے بھاری اخراجات برداشت کرنے میں مشکلات کا ذکر کرتے ہوئے مالی مدد کی اپیل کی ہے،ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ قبل از وقت پیدائش کی وجہ سے بچوں کو خصوصی نگہداشت کی ضرورت ہے اور ان کی صحت کی بہتری کے لیے مسلسل نگرانی جاری ہے۔
یہ بھی پڑھیں : سرفراز نواز کی ہسپتال میں میڈیکل چیک اپ کی تصویر،سابق کرکٹر کا ویڈیو بیان جاری