شدید بارشوں کے پیش نظر عوام کو غیر ضروری سفر سے گریز کا الرٹ جاری

Jul 22, 2025 | 13:55:PM
شدید بارشوں کے پیش نظر عوام کو غیر ضروری سفر سے گریز کا الرٹ جاری
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)ملک بھر میں عوام کے تحفظ کو یقینی بنانے کیلئے تمام ریسکیو اداروں کو ہائی الرٹ  کر دیا گیا ہے،ملک بھر میں شدید بارشوں کے پیش نظر عوام کو غیر ضروری سفر سے گریز کی ہدایات جاری کر دی گئیں۔

عوام کو الرٹ جاری کرتے ہوئے کہا گیا ہےکہ محکمہ موسمیات نے ملک بھر میں مون سون کے دوران شدید بارشوں کی پیشگوئی کی ہے جس وجہ سے ٹریفک حادثات، لینڈ سلائیڈنگ، درختوں کا گرنا اور ندی نالوں میں طغیانی کا خطرہ ہے،الرٹ میں سیاحوں کو بارشوں کے دوران غیر ضروری سفر،سیاحتی مقامات پر جانے سے گریز کرنے اور بارشوں کے دوران دریاؤں ندی نالوں کے قریب نہ جانے کی ہدایت کی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:  کلاؤڈ برسٹ کا خطرہ،بروقت اقدامات نہ ہوئے تو۔۔؟ماہرموسمیات نے خبردار کر دیا

الرٹ میں مزید کہا گیا ہےکہ سیاح ضروری احتیاطی تدابیر اختیار کریں اور موسمی حالات سے باخبر رہیں۔