کلاؤڈ برسٹ چند منٹوں میں شہر کے شہر ڈبو سکتا ہے:ماہرِ موسمیات حمیرا قاسم خان 

سنجیدہ اقدامات نہ کیے تو آنیوالے دنوں میں ایک مسلسل آفت بن جائے گی،’’مارننگ ودفضا‘‘میں گفتگو

Jul 21, 2025 | 15:59:PM
کلاؤڈ برسٹ چند منٹوں میں شہر کے شہر ڈبو سکتا ہے:ماہرِ موسمیات حمیرا قاسم خان 
کیپشن: ماہرِ موسمیات حمیرا قاسم خان’’مارننگ ودفضا‘‘میںمیزبان فضاعلی کے ساتھ گفتگوکرتے ہوئے
سورس: 24 News
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 ( 24نیوز)ماہرِ موسمیات اور کلائمیٹ پر کام کرنےوالے ادارے بیونڈ کارکی سینئر کنسلٹنٹ حمیرا قاسم خان نے کہاہے کہ پاکستان جیسے ترقی پذیر ملک کو موسمیاتی تبدیلی کے سب سے بھیانک نتائج میں سے ایک کلاؤڈ برسٹ ہے جو صرف چند منٹوں میں شہر کے شہر ڈبو سکتا ہے، یہ عام بارش نہیں بلکہ ایک ایسا موسمی حملہ ہے جو انفرا اسٹرکچر، انسانی جانوں اور معیشت سب کو تباہ کر سکتا ہے۔
’’مارننگ وِد فضا‘‘ میں میزبان فضاعلی کے ساتھ گفتگوکرتے ہوئے ماہرِ موسمیات اور کلائمیٹ پر کام کرنے والے ادارے بیونڈ کارکی سینئر کنسلٹنٹ حمیرا قاسم خان نے تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اگر ہم نے ابھی سے سنجیدہ اقدامات نہ کیے تو آنے والے دنوں میں کلاؤڈ برسٹ صرف ایک خبر نہیں بلکہ ایک مسلسل آفت بن جائے گا۔
 پروگرام کے دوران  میزبان  فضا علی کے ایک سوال  کے جواب میں حمیرا قاسم خان نے بتایا کہ کلاؤڈ برسٹ کی سب سے بڑی وجہ ماہرین کے مطابق موسمیاتی تبدیلی (Climate Change) ہے، اس کی پیشگی علامات موجود ضرور ہوتی ہیں لیکن انہیں بروقت اور درست طریقے سے شناخت کرنے کے لیے جدید سیٹلائٹ ٹیکنالوجی درکار ہوتی ہے جو بدقسمتی سے پاکستان میں مؤثر طریقے سے دستیاب نہیں ہے۔

یہ بھی پڑھیں:غیر رجسٹرڈ کال سینٹرز کے خلاف آپریشن،درجنوں ملزمان گرفتار
 حمیرا قاسم خان نے بتایا کہ پاکستان میں موسمیاتی تبدیلی کی شدت تیزی سے بڑھ رہی ہے، اور ماہرین کا کہنا ہے کہ اس صورتحال سے نمٹنے کے لیے فوری، جامع اور عملی اقدامات کی ضرورت ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ شہری علاقوں میں ڈرینج سسٹم یا سیوریج نظام کو ازسرِنو منظم اور بہتر بنانے کی ضرورت ہے تاکہ بارش کے پانی کی نکاسی ممکن ہو سکے اور سڑکیں اور شہری علاقے پانی میں نہ ڈوبیں۔
حمیرا قاسم خان نے خبردار کیا کہ اگر بروقت اقدامات نہ کیے گئے تو کلاؤڈ برسٹ جیسے شدید موسمی واقعات نہ صرف جانی و مالی نقصان کا باعث بنیں گے بلکہ مستقبل میں ماحولیاتی تباہی کو بھی جنم دے سکتے ہیں۔