یونان کشتی حادثہ، مزید چار پاکستانیوں کی میتیں وطن پہنچ گئیں

Jul 22, 2023 | 16:52:PM
یونان کشتی حادثہ، مزید چار پاکستانیوں کی میتیں وطن پہنچ گئیں
کیپشن: گزشتہ روز بھی یونان کشتی حادثے میں جاں بحق ہونے والے تین پاکستانیوں کی میتوں کو وطن پہنچایا گیا تھا۔
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز) یونان کشتی حادثے میں جاں بحق مزید چار پاکستانیوں کی میتیں لاہور ایئرپورٹ پہنچا دی گئیں، گزشتہ روز بھی تین میتیں لاہور پہنچائی گئی تھیں۔

یونان کشتی حادثہ قیتمی جانیں لے گیا، مختلف ممالک کے ساتھ پاکستان کے شہری بھی موت کی آغوش میں چلے گئے۔

گزشتہ ماہ پیش آنے والے کشتی حادثے میں 4 پاکستانیوں کی میتیں لاہور ایئر پورٹ پہنچا دی گئیں۔

میتیں غیرملکی پرواز کیو آر 620 کے ذریعے دوحہ کے راستے لاہور پہنچیں، اوورسیز پاکستانیز فاؤنڈیشن کے نمائندوں نے میتیں وصول کرکے ورثاء کے حوالے کیں۔

میتیوں کو ایمبولینس کے ذریعہ آبائی علاقوں کیلئے روانہ کردیا گیا۔

یہ بھی پڑھیے: یونان کشتی حادثہ، جاں بحق 15 پاکستانیوں کی شناخت مکمل، 3 میتیں لاہور پہنچ گئیں

کشتی حادثے میں جاں بحق ارسلان اور ابوبکر کا تعلق نوشہرہ ورکاں سے ہے جبکہ مرحوم عدنان گجرات اور علی اعجاز منڈی بہاؤ الدین کا رہائشی تھا۔

گزشتہ روز بھی یونان کشتی حادثے میں جاں بحق ہونے والے تین پاکستانیوں کی میتوں کو وطن پہنچایا گیا تھا۔

حادثے میں وفات پانے والے 15 پاکستانیوں کی میتوں کی شناخت کرلی گئی ہے۔

گزشتہ روز وطن پہنچنے والی تینوں میتیں قطر ائیر ویز کی پرواز کیو آر 608 کے ذریعے یونان سے براستہ دوحہ لاہور لائی گئی تھیں۔ جنہیں ایمبولینس کے ذریعے آبائی علاقوں میں پہنچایا گیا۔

کشتی حدثے میں جاں بحق عبدالواحد اور سفیان عباس کا تعلق گجرات جبکہ ناصر علی کا تعلق گوجرانوالہ سے تھا۔

یونان میں قائم پاکستانی سفارت خانے کا کہنا تھا کہ مجموعی طور پر 3 میتیں اسلام آباد اور 11 لاہور جائیں گی۔ ٹوٹل 14 ڈیڈ باڈیز بھیجی جائیں گی، 15 ویں ڈیڈ باڈی کی ابھی تک روانگی کیلئے کنفرم نہیں ہے۔