سدھو موسے والا قتل کیس میں اہم پیش رفت، ماسٹر مائنڈ کون، پتا چل گیا

Jul 22, 2022 | 13:07:PM
سدھو موسے والا کے قاتلوں کا پتہ چل گیا
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک ) بھارتی پنجاب کے مقتول گلوکار سدھو موسے والا کے قتل کی منصوبہ بندی کرنے والے کا پتا چل گیا۔

تفصیلات کے مطابق بھارتی میڈیا  رپورٹس میں انکشاف کیا گیا ہے کہ سدھو موسے والا کے قتل کا منصوبہ ساز دہلی کی تہاڑ جیل میں قید گینگسٹر لارنس بشنوئی تھا اوراس بات کی تصدیق بشنوئی کے فون کال ریکارڈ سے بھی ہوگئی۔

مںظر عام پر آنے والی فون کال میں لارنس بشنوئی  سدھو موسے والا کے قتل کے فوری بعد موصول ہونے والی کال میں کسی شخص سے پوچھ رہا ہے کہ کام ہوگیا جس پر اس شخص نے ہاں میں جواب دیا۔

یاد رہے کہ  بھارتی پنجاب کے گلوکار سدھو موسے والا کو 29 مئی کو مانسا ڈسٹرکٹ میں فائرنگ کرکے قتل کردیا گیا تھا۔ پوسٹمارٹم رپورٹ کے مطابق سدھو موسے والا کو 19 گولیاں ماری گئی تھیں اوروہ فائرنگ کے 15 منٹ کے اندر ہلاک ہوگئے تھے۔ موسے والا کے قتل میں شامل دو شوٹرز دو روز قبل پولیس مقابلے میں مارے جا چکے ہیں۔