ڈیزاسٹر کے خطرات میں کمی سے متعلق اقتصادی تعاون تنظیم وزارتی کانفرنس میں تنظیم کے سیکرٹری جنرل کی خصوصی شرکت

Jan 22, 2026 | 20:21:PM
 ڈیزاسٹر کے خطرات میں کمی سے متعلق اقتصادی تعاون تنظیم وزارتی کانفرنس میں تنظیم کے سیکرٹری جنرل کی خصوصی شرکت
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(انور عباس) ڈیزاسٹر کے خطرات میں کمی سے متعلق دسویں اقتصادی تعاون تنظیم وزارتی کانفرنس اسلام آباد  میں ہوئی جس میں  ای سی او سیکرٹری جنرل اسد مجید خان نے خصوصی شرکت کی۔

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد میں آج ای سی او کی دسویں وزارتی کانفرنس کا انعقاد کیا گیا۔   اس کا موضوع  ڈیزاسٹر رسک ریڈکشن تھا۔

 سفارتی ذرائع نے بتایا کہ  ڈیزاسٹر رسک ریڈکشن سے متعلق دسویں اقتصادی تعاون تنظیم وزارتی کانفرنس میں ای سی او سیکرٹری جنرل اسد مجید خان نے خصوصی شرکت کی۔

 اس کانفرنس کی قیادت این ڈی ایم اے نے کی، اجلاس میں ای سی او فریم ورک برائے ڈیزاسٹر رسک ریڈکشن (ECORFDRR) کی تازہ ترین صورت پر بات چیت کی گئی۔

کانفرنس میں اسلام آباد اعلامیہ اور ای سی او کے نئے مجوزہ ڈیزاسٹر رسک ریڈکشن منصوبوں کی منظوری بھی دی گئی۔ اس پیش رفت سے اس اہم شعبے میں علاقائی تعاون کو مزید مضبوط بنانے کی راہ ہموار ہوئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں : پاکستان کا ڈیویلپنگ ایٹ اقتصادی تنظیم اور بحیرۂ اسود اقتصادی تعاون تنظیم کے درمیان تعاون بڑھانے کا فیصلہ