پاکستان کا ڈیویلپنگ ایٹ اقتصادی تنظیم اور بحیرۂ اسود اقتصادی تعاون تنظیم کے درمیان تعاون بڑھانے کا فیصلہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
(انور عباس) پاکستان نے ڈیویلپنگ ایٹ ممالک کی اقتصادی تنظیم اور بحیرۂ اسود اقتصادی تعاون تنظیم کے درمیان تعاون بڑھانے کا فیصلہ کیا ہے۔
سفارتی ذرائع نے بتایا کہ ڈی 8 ممالک کے سیکرٹری جنرل سہیل محمود نے بحیرۂ اسود اقتصادی تعاون تنظیم (BSEC) کے مستقل بین الاقوامی سیکرٹریٹ کا دورہ کیا۔
سفارتی ذرائع کے مطابق بحیرۂ اسود اقتصادی تعاون تنظیم سیکرٹریٹ پہنچنے پر تنظیم کے سیکریٹری جنرل لازر کومانیسکو نے سہیل محمود کا استقبال کیا۔
بحیرۂ اسود اقتصادی تعاون تنظیم (BSEC) کا مستقل بین الاقوامی سیکرٹریٹ استنبول، ترکیہ میں واقع ہے۔
اس تنظیم کے سیکرٹری جنرل لازر کومانیسکو بحیرۂ اسود اقتصادی تعاون تنظیم کے سیکرٹری جنرل اور رومانیہ کے سابق وزیرِ خارجہ بھی ہیں۔
یہ بھی پڑھیں : لاہور میں بارش موسم سرد ہو گیا،محکمہ موسمیات کی مزید بارش کی پیشگوئی
اس ملاقات میں ڈی 8 ممالک کے سیکرٹری جنرل سہیل محمود اور لازر کومانیسکو کے درمیان تفصیلی بات چیت ہوئی۔ ملاقات کے دوران بدلتے ہوئے عالمی ماحول میں درپیش چیلنجز اور مواقع پر بھی بات چیت کی گئی۔ کثیرالجہتی تعاون کی اہمیت، اور بین الاقوامی تعاون و یکجہتی کی ضرورت پر تفصیلی تبادلۂ خیال ہوا۔
سہیل محمود اور لازر کومانیسکو نے بحیرۂ اسود اقتصادی تعاون تنظیم اور ڈی ایٹ کے اقتصادی تعاون کے ایجنڈوں کے درمیان ہم آہنگی اور تکمیلی پہلوؤں پر بھی گفتگو کی۔
دونوں تنظیموں کے درمیان ادارہ جاتی شراکت داری کو مزید مضبوط بنانے پر بھی اتفاق کیا گیا۔ باہمی دلچسپی کے اہم شعبوں میں D8-BSEC تعاون کے فروغ کے لیے عملی اور مخصوص طریقوں کی نشاندہی بھی کی گئی۔