منشیات سپلائر کو 9سال قید اور جرمانے کی سزا
کیپشن: کمرہ عدالت، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)راولپنڈی کی مقامی عدالت نے منشیات سپلائر کو سزا سنا دی۔
سزا ایڈیشنل سیشن جج چودھری ماجد حسین گادی نے سنائی ،مجرم سعید اللہ کو 9 سال قید اور 80 ہزار روپے جرمانے کی سزا سنائی گئی۔
مجرم سے 1 کلو 400 گرام چرس برآمد ہونے پر تھانہ گنج منڈی پولیس نے ستمبر 2024 میں گرفتار کیا تھا۔
پولیس کاکہنا ہے کہ ٹھوس شواہد اور موثر پیروی کے پیش نظر عدالت نے مجرم کو قرار واقعی سزا سنائی۔
یہ بھی پڑھیں:سانحہ گل پلازہ؛بڑی شخصیت کو اہم عہدے سے ہٹا دیا گیا