شوہر نےطلاق پر بیوی سے عطیہ کردہ گردہ واپس مانگ لیا

Jan 22, 2026 | 16:08:PM
شوہر نےطلاق پر بیوی سے عطیہ کردہ گردہ واپس مانگ لیا
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) امریکا میں شادی ختم  ہونے پر شوہر نے عطیہ کیا گیا گردہ واپس لینے کا مطالبہ کردیا۔
نیویارک کی سپریم کورٹ نے ایک غیر معمولی مقدمے میں واضح فیصلہ سناتے ہوئے کہا کہ انسانی اعضاء نہ تو ازدواجی ملکیت ہوتے ہیں اور نہ ہی انہیں رقم کے عوض واپس لیا جا سکتا ہے۔
عدالتی ریکارڈ کے مطابق ڈاکٹر رچرڈ بتسٹا نے 2001  میں اپنی اہلیہ ڈانیل کی جان بچانے کے لیے اپنا گردہ عطیہ کیا تھا، بعد ازاں شادی ختم ہونے پرمؤقف اختیار کیا کہ گردہ ایک مشروط تحفہ تھا جو کامیاب ازدواجی زندگی سے جڑا ہوا تھا ،اس لیے طلاق کی صورت میں اسے واپس کیا جانا چاہیے یا اس کی قیمت ادا کی جائے۔
شوہر نے عدالت میں گردے کی قیمت ڈیڑھ ملین ڈالر مقرر کرنے کی درخواست بھی دائر کی، تاہم عدالت نے اسے ناقابل قبول قرار دیتے ہوئے کہاکہ  انسانی اعضاء کو ازدواجی اثاثہ سمجھا جا سکتا ہے اور نہ ہی طلاق کی بنیاد پر ان کی واپسی کا مطالبہ کیا جا سکتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:لاہور کے پارکوں میں پتنگ بازی پرپابندی عائد
قانونی ماہرین کے مطابق یہ مقدمہ انسانی اخلاقیات، طبی اصولوں اور ازدواجی تنازعات کے حساس پہلوؤں کو اجاگر کرتا ہے جہاں قانون نے واضح طور پر انسانیت اور اخلاقی اقدار کو فوقیت دی ہے۔