’’آئی بسنت‘‘سونوڈینجرس کے نئے گانے کا ٹیزر جاری

Jan 22, 2026 | 15:57:PM
’’آئی بسنت‘‘سونوڈینجرس کے نئے گانے کا ٹیزر جاری
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)پنجاب کی ثقافت اور بسنت کی خوشیوں کی واپسی کا جشن منانے میں گلوکار، ڈانسر اور  کوریوگرافر سونو ڈینجرس بھی شامل ہوگئے۔
سونوڈینجرس کے گانے’’آئی بسنت ‘‘ کا ٹیزر جاری کردیا گیا  ہے جس میں پنجاب کی ثقافت کے سارے رنگ اور بسنت کو پھر پور طریقے سے مناتے دکھایا گیا ہے۔


’’آئی بسنت‘‘ ایک ایسا گیت ہے جو جشن،روایت، تال، خوشی اور رنگوں سے بھرپور ہے،ا س میں وزیرِاعلیٰ پنجاب مریم نواز کا شکریہ ادا کیا گیا ہے جنہوں نے حفاظتی انتظامات کے ساتھ لاہور کے عوام کو ایک بار پھر بسنت منانے کی اجازت دی اور یوں لاہور کی رونقیں بحال ہوگئیں۔

یہ بھی پڑھیں:ترک اداکارہ نےشاہ رخ خان کو’ ’انکل‘‘ کہنے پر وضاحت پیش کردی
’’آئی بسنت ‘‘کے گلوکار،شاعر اور کوریوگرافر سونو ڈینجرس ہیں جبکہ میوزک علی مصطفیٰ اور ڈائریکٹر آصف مسعود ہیں،اس گانےمیں مروی خان، الوینا شاہ اور فلم سٹار حیدر سلطان راہی بھی جلوہ گرہوئے ہیں۔