عالمی اقتصادی فورم: وزیرِاعظم اور فیلڈ مارشل عالمی رہنماؤں کی توجہ کا مرکز بن گئے

Jan 22, 2026 | 14:12:PM
 عالمی اقتصادی فورم: وزیرِاعظم اور فیلڈ مارشل عالمی رہنماؤں کی توجہ کا مرکز بن گئے
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل سید عاصم منیر ورلڈ اکنامک فورم میں شریک ہیں، جہاں وہ عالمی رہنماؤں کی توجہ کا مرکز بن گئے۔

عالمی اقتصادی فورم کا سالانہ اجلاس ڈیووس میں جاری ہے، جس میں وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف اور چیف آف آرمی اسٹاف و چیف آف ڈیفنس فورسز، فیلڈ مارشل سید عاصم منیر  بھی شریک ہیں، جہاں وہ فورم میں شریک عالمی رہنماؤں کی توجہ کا مرکز بنے رہے۔

وزیراعظم اور فیلڈ مارشل کی عالمی رہنماؤں سے غیر رسمی و خوشگوار ملاقاتیں ہوئی ہیں۔

وزیرِ اعظم اور فیلڈ مارشل کی آذربائیجان کے صدر الہام علیوف، امریکا کے سیکریٹری آف اسٹیٹ مارکو روبیو اور سعودی عرب کے وزیرِ خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان آلسعود سے ملاقاتیں ہوئی ہیں۔

فورم میں شریک رہنماؤں سے وزیرِ اعظم اور فیلڈ مارشل کی غیر رسمی ملاقاتوں کے دوران مسکراہٹوں کے تبادلے اور گرمجوشی دیکھنے میں آئی۔

یہ بھی پڑھیں:سونے اور چاندی کی قیمتوں کا ریورس گیئر،حیران کن کمی

وزیرِ اعظم اور فیلڈ مارشل امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے عالمی اقتصادی فورم میں خصوصی خطاب میں  بھی شریک تھے۔