قرض معیشت کیلئے نقصان دہ نہیں: وزیر خزانہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)وزیرخزانہ محمد اورنگزیب کا کہنا ہے کہ قرض اگردرست جگہ استعمال ہو تو معیشت کیلئے نقصان دہ نہیں ہے،مہنگائی 38 فیصد سے کم ہو کر سنگل ڈیجٹ میں آ گئی ہے۔
عالمی اقتصادی فورم کے موقع پرمذاکرے اظہار خیال کے موقع پر وزیرخزانہ محمداورنگزیب نے کہا کہ پاکستان نے قرضہ جی ڈی پی شرح 75 فیصد سے کم کرکے 70 فیصد کرلی۔
شرح سود 22 فیصد سے زائد سےکم ہو کر 10.5 فیصد پر آگئی۔
وزیرخزانہ نے کہا کہ پاکستان نے پرائمری سرپلس حاصل کرکے مالی توازن بحال کیا۔
مہنگائی 38 فیصد سے کم ہو کر سنگل ڈیجٹ میں آ گئی، پاکستان گرین پانڈا بانڈ کے ذریعے چینی مارکیٹ میں داخل ہونےکوتیار ہے۔
مزید پڑھیں:ایف بی آر ملازمین کیلئے قابل قدر خدمات پر انعامی رقم پر نظرثانی کر دی گئی
محمداورنگزیب کا کہنا تھا کہ موسمیاتی تبدیلی پاکستان کیلئے بڑا اورمسلسل خطرہ ہے۔
حالیہ سیلاب میں پاکستان نے اپنے وسائل سے نمٹا،عالمی اپیل کی ضرورت نہ پڑی، اصل مسئلہ فنڈز نہیں، مؤثر عملدرآمد اور صلاحیت سازی ہے۔
انہوں نے کہا کہ ریکوڈک منصوبے سے 2028 کے بعد سالانہ 2.8 ارب ڈالر برآمدات متوقع ہے، آئی ٹی اور فری لانسنگ میں پاکستان میں بڑی ترقی کے مواقع موجود ہے۔