ایف بی آر ملازمین کیلئے قابل قدر خدمات پر انعامی رقم پر نظرثانی کر دی گئی
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)ایف بی آر ملازمین کیلئے قابل قدر خدمات پر انعامی رقم پر نظرثانی کر دی گئی ۔
قابل قدر خدمات پر ایک سال میں 24 تنخواہوں تک کی انعامی رقم مل سکے گی۔ایف بی آر نے قابل قدر خدمات پر نئی انعامی رقم کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔
نوٹیفکیشن کے مطابق کسی بھی مالی سال میں انعامی رقم 24تنخواہوں سے زیادہ نہیں ہوگی،ان لینڈ ریونیو ریوارڈ رولز 2021 میں ترامیم کر دی گئیں ہیں۔
یاد رہے کہ اس سے پہلے کسی بھی مالی سال میں انعامی رقم کے لیے 6 سے زائد تنخواہیں تھیں۔