اوکاڑہ، رواں سال کی سب سے بڑی ڈکیتی، سی سی ٹی وی فوٹیج منظرعام پر آگئی

Jan 22, 2024 | 23:54:PM
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(شہزاد خان) پنجاب کے شہر اوکاڑہ میں رواں سال کی سب سے بڑی ڈکیتی کی واردات رونما ہوئی۔

تفصیلات کے مطابق تھانہ صدر کی حدود میں اڈا کسان کے قریب ہونیوالے ڈکیتی میں پتوکی کے رہائشی تاجر محمد ابرہیم کو چار مسلح ڈاکوؤں نے لوٹ لیا۔

یہ بھی پڑھیے: خود کشی کرنے والے بیوی، بچوں کے قاتل کے لیپ ٹاپ میں موجود پیغام سامنے آ گیا

کار سوار مسلح ڈاکو محمد ابراہی م سے ریکوری کے 1 کروڑ 63 لاکھ روپے لے اڑے اور نیشنل ہائی وے پر ہونیوالی اس واردات سی سی ٹی وی فوٹیج بھی 24 نیوز کو موصول ہو گئی جس میں کار سوار مسلح ڈاکوؤں کو واردات کرکے فرار ہوتے ہوئے واضح دیکھا جاسکتا ہے۔

سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے آنےکے باوجود بھی ابھی تک مقامی پولیس ڈاکوؤں کو گرفتار کرنے میں ناکام ہے۔