خود کشی کرنے والے بیوی، بچوں کے قاتل کے لیپ ٹاپ میں موجود پیغام سامنے آ گیا

Jan 22, 2024 | 21:33:PM
خود کشی کرنے والے بیوی، بچوں کے قاتل کے لیپ ٹاپ میں موجود پیغام سامنے آ گیا
کیپشن: خود کشی کرنے والے بیوی، بچوں کے قاتل کے لیپ ٹاپ میں موجود پیغام سامنے آ گیا
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(شاہ رخ) کراچی وائرلیس گیٹ کےقریب عمارت کی چوتھی منزل پرفلیٹ سے 5افرادکی لاشیں ملنے کامعاملہ، پولیس نے ملزم کے لیپ ٹاپ میں موجود ورڈ کی فائل کھول لی۔

کراچی میں  تھانہ ایئرپورٹ کی حدود میں فلیٹ میں سے 5 لاشیں ملیں، 3 بچوں سمیت مرد اور خاتون کی لاشیں مردہ خانے پہنچا دی گئیں، لاشوں کا پوسٹ مارٹم شروع کر دیا گیا ہے۔ ابتدائی تحقیقات کے مطابق تینوں بچوں سمیت خاتون کو گولیاں مار کر قتل کیا گیا جبکہ پولیس کا کہنا ہے کہ پوسٹ مارٹم کے بعد حتمی رپورٹ سامنے آئے گی۔

یہ بھی پڑھیں: بیوی اور بچوں کو قتل کر کے خودکشی کرنے والے شخص کی آخری  تحریر سامنے آ  گئی 

پولیس حکام کے مطابق پولیس نے ملزم احسن کے لیپ ٹاپ میں موجود آخری تحریر والی ورڈ کی فائل کھول لی، فائل میں بیوی اور بچوں کو قتل کر کے خودکشی کرنے والے احسن رضا کا بیان لکھا ہوا ہے، نوٹ میں رقم کی لین دین کااحوال بھی بتایا اور گھریلو لین دین کی تفصیلات بھی لکھی ہیں۔

متوفی نے اپنے آخری بیان میں لکھا کہ اگر میں اس کام کے بعد بچ جاؤں تو پھر مجھے مار دینا، سب کو میری اور میرے بچوں کی طرف سے اللہ حافظ، میرے جانے کے بعد میرے 2، 3 کام ہیں برائے مہربانی وہ کر دینا، میں نے سمیع کے پیسے دینے ہیں وہ دے دینا، مجھے صباء جو 10 ہزار دینا ہے، میرا 6 ہزار احسن کے پاس ہے سنی اس سے لے کر اور 4 ہزار ملا کر صباء کو دے دینا۔

احسن نے مزید لکھا کہ امی کو، ندا کی امی کو، باجی، آپیاں، علیشہ، سنی اور ثاقب بھائی، علی بھائی، علی، مریم، ماریہ اور میرے سب دوست سمیع، معیز اور فیصل سب کا شکریہ اور ڈھیر سارا پیار، اور سب سے خاص بات میں نے جو پستول (بیوی اور بچوں کو قتل کرنے کیلئے) استعمال کی وہ میں سمیع کی دکان سے چوری کرکے لایا تھا، برائے مہربانی اس کو الگ رکھنا اس کو مشکل میں آنے مت دینا، ندا (بیوی) اور بچے تو سو رہے تھے انہیں پتہ بھی نہیں تھا کہ میں ایسا کچھ کرنے والا ہوں۔