شدید دھند، سموگ اور کڑاکے کی سردی، محکمہ موسمیات نے پیش گوئی کر دی

Jan 22, 2024 | 19:18:PM
شدید دھند، سموگ اور کڑاکے کی سردی، محکمہ موسمیات نے پیش گوئی کر دی
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(روزینہ علی) محکمہ موسمیات نے ملک کے بیشتر علاقوں میں شدید دھند، سموگ اور کڑاکے کی سردی کی پیش گوئی کی ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق آج رات ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم شدید سرد رہے گا، تاہم اسلام آباد،  پنجاب، خیبر پختونخوا اور بالائی سندھ کے میدانی علا قوں میں شدید دھند اور سموگ چھائے رہے گی، شدید دھند کے باعث ان علاقوں میں موسم شدید سرد رہے گا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق صبح (منگل) کے روز اسلام آباد اور گر دو نواح میں موسم سرد اور خشک رہے گا، تا ہم صبح اور رات کے اوقات میں دھند چھائے رہے گی، صوبہ خیبرپختونخوا کے بیشتر اضلاع میں موسم سرد اور خشک جبکہ بالائی اضلاع میں شدید سرد رہے گا جبکہ چارسدہ ، مردان، نوشہرہ، صوابی، پشاور، لکی مروت، بنوں، ڈیرہ اسماعیل خان اور گردونواح میں صبح اور رات کے اوقات میں شدید دھند چھائے رہنے کا امکان ہے۔

یہ بھی پڑھیں: انتخابی مہم کب ختم ہو گی؟ الیکشن کمیشن نے ڈیڈ لائن دیدی

صوبہ پنجاب کے بیشتر اضلاع میں موسم سرد اور خشک جبکہ مری، گلیات اور گر دو نواح میں موسم شدید سرد رہے گا، تاہم بہا ولپور، ساہیوال، اوکاڑہ، قصور، لاہور، سیالکوٹ، نارووال، گوجرانوالہ، راولپنڈی، اٹک،  جہلم، منگلا، فیصل آباد، جھنگ،سرگودھا، منڈی بہاؤالدین، ٹوبہ ٹیک سنگھ، خانیوال، ملتان، خان پور، رحیم یار خان، حافظ آباد، بھکر، لیہ، ڈیرہ غا زی خان اور گر دو نواح میں شدید دھند  اور سموگ چھائے رہے گی جس کے باعث صوبے کے بیشتر اضلاع میں دن کے درجہ حرات معمول سے کم رہیں گے۔

صوبہ بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم سرد اور خشک جبکہ شمالی اضلاع میں شدید سرد رہے گا۔ اسی طرح صوبہ سندھ کے بیشتر اضلاع میں موسم سرد اور خشک رہے گا جبکہ جیکب آباد، حیدرآباد، موہنجوداڑو، سکھر، لاڑکانہ ، دادو، گھوٹکی، خیر پور ، کشمور اور پڈعیدن میں دھند اور سموگ چھائے رہنے کا امکان ہے۔ کشمیر اور گلگت بلتستان  موسم شدید سرد اور خشک رہے گا۔

آج ریکارڈ کیے گئے کم سے کم درجہ حرارت :

لہہ منفی 12 ، اسکردومنفی11، کالام منفی 07،گلگت، استور منفی 06 ،گوپس ، سری نگرمنفی 05،قلات منفی 04،چترال، ہنزہ، راوالاکوٹ، کوئٹہ اورمیرکھانی میں منفی 03 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

انتباہ: 

آئندہ چندروز کے دوران اسلام آباد،  پنجاب، خیبر پختونخوا اور بالائی سندھ کے میدانی علاقےشدید دھندکی لپیٹ میں رہیں گے ، شہریوں کو محتاط رہنے کی ہدایت کی گئی، شدید دھند کے باعث پنجاب کے بیشتر علاقوں میں دن کے درجہ حرارت معمول سے کم رہیں گے۔