انتخابی مہم کب ختم ہو گی؟ الیکشن کمیشن نے ڈیڈ لائن دیدی

Jan 22, 2024 | 18:38:PM
انتخابی مہم کب ختم ہو گی؟ الیکشن کمیشن نے ڈیڈ لائن دیدی
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(عثمان خان) الیکشن کمیشن نے سیاسی جماعتوں کیلئے انتخابی مہم ختم کرنے کی ڈیڈ لائن جاری کر دی، ترجمان کا کہنا ہے کہ عام انتخابات کیلئے 6 اور 7 فروری کی درمیانی شب انتخابی مہم ختم ہو جائے گی۔

ترجمان الیکشن کمیشن کے مطابق الیکشنز ایکٹ 2017 کی سیکشن 182 کے مطابق امیدواران 6 فروری 2024 اور 7 فروری 2024 کی درمیانی شب 12 بجے کے بعد سیاسی جلسے نہیں کرسکتے۔

یہ بھی پڑھیں: بیوی اور بچوں کو قتل کر کے خودکشی کرنے والے شخس نے آخری پیغام میں کیا لکھا؟

ترجمان الیکشن کمیشن کا مزید کہنا ہے کہ امیدوار کسی بھی جلسے، جلوس، کارنر میٹنگ یا اس نوعیت کی سیاسی سرگرمی کا نہ تو انعقاد کر ے گا اور نہ ہی اس میں شرکت کرے گا،  کوئی بھی امیدوار جو قانون  کی خلاف ورزی کرے گا اس کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔