آئی سی سی کیساتھ 25 لاکھ کا فراڈ ہوگیا

Jan 22, 2023 | 12:49:PM
آئی سی سی کیساتھ 25 لاکھ کا فراڈ ہوگیا
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کے ساتھ 25 لاکھ امریکی ڈالر کا فراڈ ہوگیا ہے۔
کرکٹ کی ویب سائٹ کرک انفو کے مطابق آئی سی سی سائبر کرائم کا شکار ہوئی ہے جس کے نتیجے میں اسے 25 لاکھ ڈالر کا نقصان ہوگیا ہے۔

آئی سی سی کے ساتھ یہ فراڈ مبینہ طور پر 2022ء میں امریکہ سے ہوا ہے۔

فراڈ کرنیوالوں نے اس کام کیلئے بزنس ای میل کمپرومائز (بی ای سی) کا استعمال کیا جو کہ فیڈرل بیورو آف انویسٹگیشن (ایف بی آئی) کے مطابق ’مالی طور پر نقصان پہنچانے والا سب سے مؤثر آن لائن جرم ہے۔‘

یہ بھی پڑھیے: سابق آسٹریلوی کپتان مائیک کلارک گھریلو تشدد کا شکار

آئی سی سی کی جانب سے ابھی تک اس واقعے پر خاموشی ظاہر کی جا رہی ہے کیونکہ اس کا تعلق امریکی قانون نافذ کرنے والی ایجنسیوں سے ہے جس کی تحقیقات کی جا رہی ہیں جبکہ آئی سی سی کے بورڈ کو اس واقعے کے بارے میں گزشتہ سال مطلع کیا گیا تھا۔
ابھی تک یہ بات بھی سامنے نہیں آ رہی کہ ملزمان کس طرح سے آئی سی سی سے رقم اپنے اکاؤنٹس میں منتقل کی ہے کہ آیا وہ دبئی میں کسی سے براہ راست ملے ہیں آئی سی سی کے کسی کھاتے دار یا کنسلٹنٹ کے ذریعے یہ فراڈ کرنے میں کامیاب ہوئے ہیں۔
اس کے علاوہ اس بات کا بھی پتا نہیں چل سکا کہ رقم ایک ہی بار نکالی گئی یا کئی بار منتقل کی گئی ہے۔