میٹرک اور انٹر میڈیٹ کے امتحانات کا شیڈول جاری 

Jan 22, 2022 | 21:36:PM
لاہور بورڈ، میٹرک اور انٹرمیڈیٹ، امتحانات، شیڈول جاری،
کیپشن: کمرہ امتحان، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)لاہور بورڈ نے میٹرک اور انٹر میڈیٹ کے امتحانات اور داخلہ بھجوانے کا شیڈول جاری کردیا،میٹرک کا امتحان 10 مئی اور انٹر میڈیٹ کا امتحان 18 جون سے لیا جائے گا۔
 میٹرک کیلئے سنگل فیس کے ساتھ داخلہ 28 فروری تک جمع کیا جائے گا،ڈبل فیس کے ساتھ 14 مارچ اور ٹرپل فیس کے ساتھ 22 مارچ تک داخلے وصول کئے جائیں گے۔انٹر امتحانات کیلئے سنگل فیس کے ساتھ داخلہ فارم 31 مارچ ،ڈبل فیس کے ساتھ 18 اپریل اور 26 اپریل تک وصول کیے جائیں گے۔

یہ بھی پڑھیں: طالبعلموں میں کورونا!۔۔ سکول سیل۔۔ یااللہ خیر