خاتون کا دوران پرواز ماسک پہننے سے انکار ۔۔پائلٹ نے بڑا قدم اٹھالیا 

Jan 22, 2022 | 12:06:PM
پرواز ، واپس موڑ لی
کیپشن: مسافر پرواز میں موجود ہیں
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)کورونا وائرس نے دنیا بھر کی حکومتوں کو پریشان کررکھا ہے ۔دنیا بھر میں حکومتیں اپنے شہریوں کو کورونا ایس او پیز پر عملدرآمد کیلئے مجبور کررہی ہیں ۔
یہ بھی پڑھیں:کورونامیں اضا فہ۔۔ عمرہ ہوگا یا نہیں۔۔سعودی حکومت کا اہم اعلان
تفصیلات کے مطابق میامی سے لندن جانیوالی فلائٹ امریکن ایئرلائنس کی فلائٹ میں ماسک کی وجہ سے ہنگامہ پیدا ہوگیا۔ایک خاتون کے ماسک نہ لگانے کی وجہ سے فلائٹ کو واپس میامی کی طرف موڑ لیا گیا۔جبکہ کیس کے حوالے سے پولیس کو رپورٹ کر دی گئی جس کے باعث پولیس نے خاتون پر جہاز مین سفر کرنے پرپابندی عائد کردی ۔رپورٹ کے مطابق امریکن ایئرلائنز فلائٹ AAL38 میں مجموعی طور پر 129 مسافر سوار تھے۔ رپورٹ کے مطابق، میامی میں لینڈ ہونے کے بعد پولیس خاتون کو اپنے ساتھ لے کر گئی۔ خاتون کی عمر 40 سال کے آس پاس بتائی جارہی ہے۔ ایئرلائن کمپنی نے مسافروں سے زحمت کے لیے معذرت کی ہے۔ 
یہ بھی پڑھیں: ڈوبتی ہوئی کار پر سیلفی بنانے والی دلیر کینیڈین لڑکی کی تصویر وائرل