قصور: مکان کی چھت گرنے سے 3 افراد  جاں بحق ، 2زخمی

Jan 22, 2021 | 10:36:AM
قصور: مکان کی چھت گرنے سے 3 افراد  جاں بحق ، 2زخمی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (24نیوز)قصور کے نواحی گاؤں نتھے والا میں مکان کی چھت گرنے سے 3 افراد ملبے تلے دب کر ہلاک ہو گئے۔

تفصیلات کے مطابق  مکان کی چھت بوسیدہ ہونے کے باعث گری، چھت گرنے سے مکان کے ملبے تلے 5 افراد دب گئے تھے جن میں سے 60 سالہ مبشر، 40 سالہ منصف اور 3 سالہ عمیر جاں بحق ہوگئے۔ جبکہ دو افراد زخمی ہو گئے، پولیس نے کہا ہے کہ 2 زخمیوں کو ڈسٹرکٹ ہسپتال منتقل کر دیا گیا ،جہاں ان کی حالت خطرے سے باہر بتائی گئی ہے۔