پولیس اہلکار کا شہریوں کو لوٹنے کیلئے بنایا جانیوالا گینگ بے نقاب،5 ملزمان گرفتار
Stay tuned with 24 News HD Android App
( عابد چودھری) پولیس اہلکار کی جانب سے شہریوں کو لوٹنے کے لیے گینگ بنانے کا انکشاف ہوا ہے۔
پولیس حکام کے مطابق اہلکار سمیت پانچ افراد پر مشتمل گروہ نے میاں چنوں سے لاہور سیر کے لیے آنے والے نوجوانوں کو لوٹ لیا۔
پولیس ذرائع کے مطابق میاں چنوں کا رہائشی نوریز اپنے دوستوں کے ہمراہ لاہور گھومنے آیا تھا۔
مزید پڑھیں:چکوال: موٹروے پولیس کی کارروائی ، فیصل آباد سے اغوا ہونیوالا تاجر بازیاب کروا لیا گیا
نوجوان فیز فائیو کے قریب ایک پیزا شاپ پر موجود تھے کہ اسی دوران اہلکار اپنے ساتھیوں سمیت موقع پر پہنچ گیا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ پولیس اہلکار نوجوانوں کو مقدمہ درج کرنے کی دھمکیاں دے کر تھانے لے گئے۔
الزام ہے کہ رقم نہ دینے پر اہلکار نے نوجوانوں کے موبائل فون فروخت کر دیے۔
پولیس کے مطابق 52 ہزار روپے میں کچھ موبائل فروخت کیے گئے جبکہ تقریباً 4 لاکھ روپے مالیت کے موبائل اپنے پاس رکھ لیے۔
واقعے کی شناخت ہونے پر پولیس اہلکار کو ساتھیوں سمیت گرفتار کر کے مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔
گرفتار ملزمان میں پولیس اہلکار اویس، فیصل، علی عمران، اسد اللہ اور عبدالمنان شامل ہیں۔
۔ پولیس حکام کے مطابق ملزمان سے مزید تحقیقات جاری ہیں۔