یورو، پاؤنڈ، درہم، ریال  مہنگے،ڈالر کی قیمت کہاں پہنچی؟

Feb 22, 2023 | 19:09:PM
 یورو، پاؤنڈ، درہم، ریال  مہنگے،ڈالر کی قیمت کہاں پہنچی؟
کیپشن:  یورو، پاؤنڈ، درہم، ریال،ڈالر (فائل فوٹو)
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(اشرف خان)اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر 269 روپے پر برقرار ,اوپن مارکیٹ میں یورو1.50 روپے مہنگا ہوکر 283.50 روپے کا ہوگیا,اوپن مارکیٹ برطانوی پاؤنڈ4 روپے مہنگا ہوکر 322 روپے پر پہنچ گیا  ,اوپن مارکیٹ میں امارتی درہم 20 پیسے اضافے سے 73.90 روپے کا ہوگیا۔
اوپ مارکیٹ میں سعودی ریال 10 پیسے ضافے سے 71.40 روپے کا ہوگیا۔

اس سے پہلے انٹر بینک میں ڈالر 51پیسے سستا ہوا، انٹر بینک میں ڈالر 262.51 روپے سے کم ہوا۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ برآمدات کی مد میں ڈالر موصول ہونے پر روپے کی قدر میں بہتری دیکھی جارہی ہے ۔

یہ بھی پڑھیں:  زلزلے سے بچ جانے والا خاندان دوسرے گھر منتقل ہوا تو  آتشزدگی سے جاں بحق

دوسری جانب  ملک میں سونے کے بھاؤ میں آج 1400 روپے کی بڑی کمی ہو گئی، آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق اس کمی کے بعد ملک میں فی تولہ سونے کی قیمت ایک لاکھ 95 ہزار 600 روپے ہے اسی طرح 10 گرام سونے کا بھاؤ 1201 روپے کم ہو کر  ایک لاکھ 67 ہزار 695 روپے ہے۔

عالمی صرافہ میں سونے کا بھاؤ 8 ڈالر اضافے سے 1840 ڈالر فی اونس ہے۔