زلزلے سے بچ جانے والا خاندان دوسرے گھر منتقل ہوا تو  آتشزدگی سے جاں بحق

Feb 19, 2023 | 22:42:PM
 زلزلے سے بچ جانے والا خاندان دوسرے گھر منتقل ہوا تو  آتشزدگی سے جاں بحق
کیپشن: ترکیہ میں زلزلہ سے تباہ ہونے والی عمارت(فائل فوٹو)
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)ترکیہ میں زلزلے میں محفوظ رہنے والے خاندان نے جس دوسرے گھر میں پناہ لی تھی وہاں خوفناک آتشزدگی کے نتیجے میں ایک بچی کے سوا سب جل کر جان کی بازی ہارگئے۔

غیرملکی میڈیاکے مطابق یہ خاندان ترکیہ کے شہر نورداگی میں رہائش پذیر تھا، ان کا گھر زلزلے میں تباہ ہوگیا تھا جس پر یہ جنوب مشرقی شہر کونیہ منتقل ہوگئے تھے اور ایک گھر میں پناہ لی،بدقسمتی سے اس گھر میں اچانک آگ بھڑک اٹھی، آگ اتنی تیزی سے پھیلی کسی کو نکلنے کا موقع نہیں مل سکا، صرف ایک بچی کو کھڑکی سے باہر نکالا جا سکا۔افسوسناک واقعے میں والدین اور 4 بچے جاں بحق ہوگئے۔

یہ بھی پڑھیں:شادی کا مطالبہ بار بار کر نےپر آشنا نےخاتون کو ایسی سزا دی کہ یقین کرنامشکل

یہ خاندان شامی تھا اور خانہ جنگی کی وجہ سے ترکیہ منتقل ہوا تھا، گھر میں آتشزدگی کی وجہ کا تعین نہیں ہوسکا۔

یہ بھی پڑھیں: 6 سالہ بچی نے اپنی دادی کو گولی ماردی