’’پیرا‘‘ ملازمین کے لیے خصوصی الاؤنس کی منظوری

Dec 22, 2025 | 14:59:PM
’’پیرا‘‘ ملازمین کے لیے خصوصی الاؤنس کی منظوری
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( علی رامے)پنجاب انفورسمنٹ اینڈ ریگولیٹری اتھارٹی فورس(پیرا) کے ملازمین کے لیے خصوصی الاؤنس کی منظوری دے دی گئی۔
وزیراعلیٰ پنجاب نے PERA اسپیشل الاؤنس کی سمری منظور کر لی جس کے تحت گریڈ 20 افسران کو ماہانہ 1 لاکھ 50 ہزار، گریڈ 19 کو 1 لاکھ 25 ہزار روپے الاؤنس ملے گا ۔
گریڈ 18 کے افسران کو 1 لاکھ، گریڈ 17 کو 75 ہزار روپے ماہانہ خصوصی الاؤنس ملے گا  جبکہ گریڈ 16 سے گریڈ 7 تک ملازمین کے لیے 20 سے 50 ہزار روپے ماہانہ الاؤنس منظور کیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:پنجاب میں 25 دسمبر کو عام تعطیل ،نوٹیفکیشن بھی جاری
الاؤنس کا اطلاق پاکستان ایڈمنسٹریٹو ، پی ایس پی اور پی ایم ایس کے افسران پر نہیں ہوگا ،اتھارٹی الاؤنس کے لیے پہلے سے مختص بجٹ استعمال کرے گی۔
حکام کے مطابق خصوصی الاؤنس کا مقصد PERA کی کارکردگی اور نفاذی صلاحیت میں اضافہ کرنا ہے ۔