لاہور میں بسنت کی تیاریاں،پولیس نے  سکیورٹی پلان  تیار کرلیا

Dec 22, 2025 | 12:02:PM
لاہور میں بسنت کی تیاریاں،پولیس نے  سکیورٹی پلان  تیار کرلیا
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(عرفان ملک)لاہور میں بسنت کی تیاریوں کے حوالے سے  پولیس نے  سکیورٹی پلان  تیار کرلیا ۔ 

 تفصیلات کے مطابق  بسنت کی تیاریوں کے حوالے سے مزید پیش رفت سامنے آگئی ، شہر میں40 مقامات کو ریڈ زون ڈکلیئر کر دیا گیا۔
ریڈ زون میں شہر میں گذشتہ سالوں کے دوران پتنگ بازی سے جانی نقصانات کو مدنظر رکھتے ہوئے بنائے گئے۔
ریڈ زون میں پولیس اور ٹریفک پولیس کی مشترکہ ٹیمیں تشکیل دے دی گئیں۔
شہریوں کو ابھی سے موٹر سائیکلوں پر تار لگوانے کے لیے ناکہ بندیاں کی جائیں گی۔

 یہ بھی پڑھیں:سڈنی واقعہ؛ فائرنگ سے قبل حملہ آوروں نے کیا کیا؟ پولیس کے چونکا دینے والے انکشافات

پولیس حکام کے مطابق ڈور اور پتنگ کی ٹرانسپوٹیشن اجازت آنے کے بعد کی جا سکے گی ۔
تاحال شہر میں پتنگ سازی اور ٹرانسپوٹیشن پر پابندی عائد ہے۔
حکومتی نوٹیفیکیشن کے بعد پتنگ سازی کی اجازت ہو گئی ۔
ریڈ ذون میں سیف سٹی اتھارٹی کے کیمروں سے بھی مانیٹرنگ ہو گی۔