ایک اور معروف اداکارہ کیساتھ ہجوم کی بدسلوکی، ویڈیو وائرل
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک)معروف بھارتی اداکارہ سمانتھا پربھو کے ساتھ تقریب کے دوران بدسلوکی کی ویڈیو وائرل ہوگئی۔
چند روز قبل بھارتی اداکارہ ندھی اگروال کو مداحوں نے اس وقت گھیر لیا تھا جب وہ تقریب سے واپسی پر اپنی گاڑی کی جانب جارہی تھیِں،البتہ ان کے گارڈز نے بہادری کے ساتھ اداکارہ کو گاڑی تک بحفاظت پہنچانے میں اہم کردار ادا کیا۔
سوشل میڈیا پر ایک اور ویڈیو وائرل ہورہی ہے جس میں نامور بھارتی اداکارہ سمانتھا رتھ پربھو کو بھی اسی قسم کی ہراسانی کا سامنا کرنا پڑا،اداکارہ حیدرآباد میں ایک آؤٹ لیٹ کی افتتاحی تقریب میں شریک تھیں جہاں سے واپسی پر مداحوں نے انہیں گھیر لیا اور اس دوران انہیں ہراسانی کا سامنا کرنا پڑا، تاہم ان کے سیکیورٹی گارڈ کسی طرح انہیں گاڑی تک لے جانے میں کامیاب ہوجاتے ہیں۔
A couple of days after the #NidhhiAgerwal incident #SamanthaRuthPrabhu was mobbed by fans at an opening ceremony today.
— Telugu Bit (@Telugubit) December 21, 2025
Reflects lack of civic sense, #actress and team must take better precautions.#Samantha pic.twitter.com/TIE1O9xXRt
یہ بھی پڑھیں:معروف پاکستانی اداکارہ حنا آفریدی نے منگنی کا اعلان کر دیا
دوسری جانب سوشل میڈیا پر صارفین کی جانب سے مداحوں کے اس حرکت پر شدید تنقید کی جارہی ہے، صارفین کی جانب سے کہا گیا ہے کہ مداح یہ کیوں نہیں سجھتے ہیں کہ اداکار بھی انسان ہوتے ہیں اور وہ اپنی حدود کا تعین کیوں نہیں کرتے۔