امریکا کی وینزویلا کے ساحل کے قریب ایک اور تیل بردار جہاز کو قبضے میں لینے کی کوشش

Dec 22, 2025 | 09:55:AM
 امریکا کی وینزویلا کے ساحل کے قریب ایک اور تیل بردار جہاز کو قبضے میں لینے کی کوشش
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( ویب ڈیسک )امریکا نے وینزویلا کے ساحل کے قریب ایک اور تیل بردار جہاز کا تعاقب شروع کر دیا۔

امریکی حکام کے مطابق یہ گزشتہ دو دنوں میں دوسرا جبکہ دو ہفتوں سے بھی کم عرصے میں تیسرا  آپریشن ہے۔

امریکی اہلکار  نے غیر ملکی خبر رساں ادارے سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ امریکی کوسٹ گارڈ  اس تیل بردار  جہاز کا مسلسل تعاقب اور اس پر قبضے کی کوشش کر رہا ہے جو  وینزویلا کے نام نہاد ڈارک فلیٹ کا حصہ ہے اور امریکی پابندیوں سے بچنے کی کوشش کر رہا ہے۔

حکام کے مطابق امریکا وینزویلا پر عائد پابندیوں پر عمل درآمد یقینی بنانے کے لیے ایسے جہازوں کے خلاف کارروائیاں جاری رکھے ہوئےہیں جو خفیہ طور پر تیل کی غیر قانونی ترسیل میں ملوث ہیں۔

 یہ بھی پڑھیں:شدید دھند،بس ڈرائیورز باز نہ آئے، افسوسناک خبر آگئی

یاد رہے کہ امریکا نے گزشتہ روز بھی وینزویلا کے ساحل کے قریب ایک  تیل بردار جہاز کو قبضے میں لیاتھا۔

وینزویلا کی جانب سے امریکی اقدام پر تاحال کوئی ردِعمل سامنے نہیں آیا تاہم اس سے قبل وہ امریکا پر اپنے تیل کے وسائل چرانے کی کوشش کا الزام عائد کرتا رہا ہے۔

 امریکہ کے آپریشن کی وجہ سے  دونوں ملکوں میں کشیدگی میں مزید اضافہ ہو گیا ہے ۔