شاہینوں کے پر کٹیں گے یا جیت کے ارمان پورے ہوں گے؟

پاکستان سے مقابلہ کرنے نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم براستہ دبئی کراچی  پہنچ گئی

Dec 22, 2022 | 12:15:PM
شاہینوں کے پر کٹیں گے یا جیت کے ارمان پورے ہوں گے؟
کیپشن: نیوزی لینڈ کے کھلاڑی ائیر پورٹ سے باہر آرہے ہیں
سورس: twitter
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز )پاکستان سے مقابلہ کرنے نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم براستہ دبئی کراچی  پہنچ گئی۔ْ


نیوزی لینڈ ٹیسٹ اسکواڈ آکلینڈ سے امارات ائیر کی پرواز سے لگ بھگ 17 گھنٹے سے زائد کا مسلسل سفر طے کرکے آج علی الصبح دبئی پہنچا جہاں کیوی ٹیم اور آفیشلز دبئی سے کراچی پہنچے۔ پرواز ای کے 600 نے مقررہ وقت پر صبح 10 بجکر 28  منٹ پر کراچی کے جناح انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر لینڈ کیا۔

مہمان ٹیم کی آمدورفت کے دوران خصوصی پروٹوکول اور سکیورٹی کے غیرمعمولی انتظامات کیے گئے ہیں، سیکورٹی انتظامات کے حوالے سے سندھ پولیس کے خصوصی یونٹ ایس ایس یو اور کراچی پولیس کی جانب سے انتظامات کیے گئے ہیں۔

ضرور پڑھیں :نجم سیٹھی پی سی بی کے نئے چیئرمین تعینات

پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان 2 میچز پر مشتمل سیریز کا پہلا ٹیسٹ 26 دسمبر کو کراچی میں شروع ہوگا۔دوسرا ٹیسٹ میچ 3 جنوری سے ملتان میں کھیلا جائے جب کہ نیوزی لینڈ کی ٹیم اس دورے کے دوران 3 ایک روزہ میچز 10 سے 14 جنوری کو کراچی میں کھیلے گی۔