نجم سیٹھی پی سی بی کے نئے چیئرمین تعینات

نجم سیٹھی کی بطور چیئرمین پی سی بی تعیناتی کی منظوری وزیر اعظم نے دی

Dec 21, 2022 | 13:15:PM
نجم سیٹھی پی سی بی کے نئے چیئرمین تعینات
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)نجم سیٹھی کو پی سی بی کے نئے چیئرمین تعینات کردیا گیا ۔نجم سیٹھی کی بطور چیئرمین پی سی بی تعیناتی کی منظوری وزیر اعظم نے دی۔

وزیر اعظم  شہباز شریف نے رمیز راجہ کوپی سی بی کی چیئرمین شپ سے ہٹادیا  گیا،رمیز راجہ کی جگہ نجم سیٹھی کو پی سی بی کا نیا چیئرمین لگایا گیا ہے۔

ضرور پڑھیں :جسٹن بیبر کی اہلیہ نے لیڈی ڈیانا کی یاد دلادی

24 نیوز پر ’’نجم سیٹھی شو ‘‘کرنے والے معروف صحافی نجم سیٹھی اس پہلے بھی پی سی بی کے چیئرمین رہے ہیں،انہوں نے ہی پی ایس ایل کا آغاز کیا ،نجم سیٹھی کی کوششوں کی  وجہ سے ہی پاکستان میں ایک بار پھر عالمی کرکٹ بحال ہوئی ۔

نجم سیٹھی صحافت اور سیاست میں بھی ایک مقام رکھتے ہیں ،2013 کے عام انتخابات سے پہلے پنجاب کے نگران وزیر اعلیٰ رہے۔