عامر ذوالفقار آئی جی پنجاب تعینات، نوٹیفکیشن جاری 

Dec 22, 2022 | 00:04:AM
عامر ذوالفقار، آئی جی پنجاب تعینات،
کیپشن: وفاقی حکومت لوگو(فائل فوٹو)
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)عامر ذوالفقار کو آئی جی پنجاب تعینات کردیا گیا،وفاقی حکومت نے عامر ذوالفقار کو انسپکٹر جنرل آف پولیس پنجاب کے عہدے پر تعینات کرنے کا نوٹیفیکیشن بھی جاری کردیا۔
عامر ذوالفقار ان دنوں ڈپٹی ڈی جی اینٹی نارکو ٹکس فورس کے عہدے پر فرائض سر انجام دے رہے تھے،عامر ذوالفقار اس سے قبل آئی جی نیشنل ہائی ویزاینڈ موٹروے پولیس، آئی جی اسلام آباد پولیس اور ایڈیشنل آئی جی آپریشنز،سی پی او پنجاب لاہور کے عہدوں پر فائز رہ چکے ہیں۔
 عامر ذوالفقار کا شمار پنجاب پولیس کے انتہائی پروفیشنل، ایماندار اور تجربہ کار افسران میں ہوتا ہے،عامر ذوالفقار پولیس سروس کے وہ واحد آفیسر ہیں جنھوں نے بطور اے ایس پی ، پولیس کے دونوں بڑے میڈلز، قائد اعظم پولیس میڈل اور پاکستان پولیس میڈل حاصل کئے، 
عامر ذوالفقار کا تعلق لاہورسے ہے،انہوں نے 1991 میں بطوراے ایس پی پولیس سروس پاکستان جوائن کی،ان کا تعلق پولیس سروس آف پاکستان کے انیسو یں کامن سے ہے،انہوں نے ایس ایس پی ٹوبہ ٹیک سنگھ ، ایس ایس پی ایڈمن سپیشل برانچ پنجاب اورایس ایس پی سپیشل برانچ لاہور ریجن عہدوں پر فرائض سر انجام دئیے۔
عامر ذوالفقار نے ڈی آئی جی آپریشنز لاہور، آر پی اوملتان، ڈی آئی جی سی ٹی ڈی پنجاب، ڈی آئی جی آپریشنزسی پی او پنجاب لاہور اور ایڈیشنل آئی جی آپریشنز سی پی او پنجاب لاہورکے عہدوں پر فرائض ادا کئے، عامر ذوالفقار، سندھ، پنجاب، خیبر پختونخواہ اور فیڈرل گورنمنٹ میں خدمات انجام دے چکے۔

یہ بھی پڑھیں: وفاق کا پنجاب میں رینجرزاورایف سی تعینات کرنے کا فیصلہ