وفاق کا پنجاب میں رینجرزاورایف سی تعینات کرنے کا فیصلہ 

Dec 21, 2022 | 23:15:PM
وفاق، پنجاب، رینجرز، ایف سی، تعینات، فیصلہ،
کیپشن: رینجرز اور ایف سی اہلکار، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)تازہ ترین سیاسی صورتحال کے پیش نظر وفاق نے پنجاب میں رینجرزاورایف سی تعینات کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
 ذرائع کے مطابق وفاقی لاءاینفورسنگ ایجنسیز امن وامان اور صوبے میں آئین اور قانون کی عملداری سے متعلق امورسرانجام دینگی۔ ذرائع کا کہناہے کہ وزیرداخلہ رانا ثنااللہ نے چیف سیکرٹری اورآئی جی پنجاب کوامن وامان قائم رکھنے،عوام کے جان ومال کی حفاظت اوراپنے فرائض آئین اور قانون کی مطابق ادا کرنے کی ہدایت کی ہے۔
ذرائع کاکہناہے کہ وزیر داخلہ نے انتباہ کیا ہے کہ کوئی بھی سرکاری آفیسر یا اہلکارآئین کے برعکس کسی بھی عمل کا حصہ نہ بنے۔

یہ بھی پڑھیں: سپیکر پنجاب اسمبلی کا گورنر کی تبدیلی کیلئے صدر کو خط لکھنے کا فیصلہ