ارتغرل غازی کی حلیمہ خاتون کی ’’ڈانس ویڈیو ‘‘سوشل میڈیا پر خوب مقبول۔نیا ریکارڈ بنا لیا

Dec 22, 2021 | 15:15:PM
ارتغرل غازی کی حلیمہ خاتون کی ’’ڈانس ویڈیو ‘‘سوشل میڈیا پر خوب مقبول۔نیا ریکارڈ بنا لیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)ترک تاریخی ڈرامہ سیریل ارطغرل غازی میں حلیمہ خاتون کا کردار  ادا کرنے والی اداکارہ اسرا بلگچ کے رقص کی ویڈیو  نےسوشل میڈیا پر نیا ریکارڈ بنا لیا،ویڈیو کو  اب تک  لاکھوں صارفین دیکھ چکے۔ مداحوں کی جانب سے ویڈیو کو خوب پسند کیا گیا ہے۔ 

 ارطغرل ڈرامہ میں بہترین اداکاری اور اپنی خوربصورتی کی وجہ سے کچھ ہی عرصے میں اسرا شہرت کی بلندیوں پر پہنچ گئیں۔ ارطغرل غازی کے پاکستان میں نشر ہونے کے بعد اسرا  کے مداحوں میں پاکستانی بھی شامل ہو گئے ۔

اسرا نے اپنی انسٹاگرام اکاونٹ پر جو ڈانس ویڈیو شئیر کی تھی اس نے مداحوں کو جھومنے پر مجبور کر دیا تھا۔ویڈیو میں اسرا ساتھی اداکار مراد  یلدرم کے ساتھ سفید لباس میں رقص کر رہی ہیں۔ 

خیال رہے کہ پاکستان میں کئی سال سے ترکی کے مختلف ڈراموں کو اردو ڈبنگ کے ساتھ چینلز پر نشر کیا جارہا ہے لیکن جو مقبولیت 'ارطغرل غازی' کو ملی ہے، اس کی مثال نہیں ملتی۔

اس ڈرامے میں کام کرنے والے تمام اداکار راتوں رات پاکستان میں اس حد تک مقبول ہوگئے کہ ان کی فین فالوونگ میں دن بہ دن تیزی سے اضافہ ہورہا ہے۔ڈرامے میں سلطنت عثمانیہ سے قبل کی ارطغرل کی حکمرانی، بہادری اور محبت کو دکھایا گیا ہے۔


 یہ بھی پڑھیں: نیاپراجیکٹ ۔۔ارتغل کی حلیمہ سلطان کس  پاکستانی اداکار کیساتھ کام کریں گی؟