آئی سی سی ،ٹی ٹوئنٹی رینکنگ۔۔بابر  کا ڈیوڈ ملان کے ساتھ پہلا، رضوان کا تیسرا نمبر

Dec 22, 2021 | 14:36:PM
رضواون،کپتان بابر اعظم
کیپشن: رضواون،کپتان بابر اعظم
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز) آئی سی سی کی ٹیسٹ اور ٹی ٹوئنٹی  نئی رینکنگزجاری ، ٹی ٹوئنٹی کی بیٹنگ رینکنگ میں بابر اعظم ایک مرتبہ پھر پہلے نمبر پر آگئے۔

بابر اعظم 805 ریٹنگ پوائنٹس کے کیساتھ انگلش بلے باز ڈیوڈ ملان کے ہمراہ پہلی پوزیشن پر براجمان ہیں۔انگلینڈ کےڈیوڈ ملان بھی 805 ریٹنگ پوائنٹس کے ساتھ بدستور پہلی پوزیشن پر موجو د ہیں، محمد رضوان کی پوزیشن میں  ایک درجہ بہتری۔ بابر اعظم تیسرے سے پہلی، محمد رضوان چوتھی سے تیسری پوزیشن پر آگئے۔ جنوبی افریقہ کے آئیڈن مارکرم دو درجہ تنزلی کے بعد چوتھے نمبر پر پہنچ گئے،  کے ایل راہول کی پانچویں، ایرون فنچ کی چھٹی پوزیشن برقرار ہے۔ 

یہ بھی پڑھیں:کرکٹریاسر شاہ پرلڑکی سے زیادتی میں معاونت ،ہراساں کرنے کا الزام ،مقدمہ درج،سنگین انکشافات

 ٹیسٹ بلےبازوں پرانگلش کپتان جو روٹ کی حکمرانی ختم، آسٹریلیا کے مارنس لابوشانے ایک درجہ ترقی کے بعد پہلے نمبر پر آگئے۔  انگلش کپتان جو روٹ کی ایک درجہ تنزلی دوسری پوزیشن پر پہنچ گئے۔ اسٹیو اسمتھ کی تیسری، کین ولیم سن کی چوتھی، روہت شرما کی پانچویں پوزیشن برقرار رہی۔  قومی کپتان بابر اعظم بدستور نویں نمبر پر موجود ہیں۔ ٹیسٹ باؤلرز میں پیٹ کمنز بدستور پہلے اور ایشون دوسرے نمبر پر ہیں شاہین آفریدی کی تیسری پوزیشن بھی برقرار ہے۔

یہ بھی پڑھیں: وہاب ریاض اور شعیب ملک نے ایک دوسرے کےبھید کھول دیئے