ستلج کا پانی ،گنڈا سنگھ والا پر بہاؤ میں مسلسل اضافہ 

Aug 22, 2025 | 23:11:PM
ستلج کا پانی ،گنڈا سنگھ والا پر بہاؤ میں مسلسل اضافہ 
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(حاشر احسن)نیشنل ایمرجنسی آپریشن سینٹر کے مطابق دریائے ستلج کا پانی صبح 6 بجے ہریکے سے 1 لاکھ 22ہزار890  کیوسک تک بڑھ چکا ہے۔گنڈا سنگھ والا پر بہاؤ میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے جہاں بہاؤ 1,20,000 کیوسک تک پہنچ سکتا ہے،جبکہ ہیڈ سلیمانکی میں بہائو تقریباً ایک لاکھ کیوسک تک پہنچنے کا امکان ہے۔

 نیا مون سون سسٹم کل رات سے عرب سمندر اور خلیج بنگال سے ملک کے بالائی علاقوں میں داخل ہونے کا امکان ہے۔23 اگست سے ایک مغربی لہر بھی ملک کے بیشتر بالائی علاقوں کو متاثر کر سکتی ہے مون سون کا آٹھواں سلسلہ دریائے ستلج کے بالائی کیچمنٹ ایریاز میں تیز بارشوں کا باعث بنے گا۔این ڈی ایم اے صوبائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی پنجاب کے ساتھ ملکر دریائے ستلج کے کنارے سے آبادیوں کے انحلا کے لئے اقدامات کر رہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:ملک ریاض کے بیٹے کو منی لانڈرنگ کی تحقیقات میں نیب طلب کر لیا