سپریم کورٹ؛ نیب کے ملزم سردار حسین کی بریت کا تفصیلی فیصلہ جاری

Aug 22, 2025 | 18:39:PM
سپریم کورٹ؛ نیب کے ملزم سردار حسین کی بریت کا تفصیلی فیصلہ جاری
کیپشن: سپریم کورٹ، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(امانت گشکوری)سپریم کورٹ نے  نیب کے ملزم سردار حسین کی بریت کا تفصیلی فیصلہ جاری کر دیا۔

14 صفحات پر مشتمل تفصیلی فیصلہ جسٹس عرفان سعادت نے تحریر کیا،سردار حسین کو پاکستان ٹوبیکو بورڈ میں کرپشن پر 2015 میں سزا سنائی گئی تھی،سابق ڈپٹی سیکرٹری سردار حسین کو تین سال قید اور 45 لاکھ جرمانہ ہوا تھا،سردار حسین نے میرٹ پر بریت کیلئے اپیل دائر کی تھی۔

سپریم کورٹ نے کہا ہے کہ سردار حسین قید پوری کر کے رہا ہو چکے ،ملزم کیخلاف کرپشن کا کیس نہیں بنتا،بوگس چیک بنانے کا اعتراف کیشئرکر چکا ہے،سردار حسین کیخلاف مالی فوائد کا کوئی ثبوت پیش نہیں کیا گیا،سردار حسین کے خاندان میں بھی کسی پر مالی فوائد لینے کے شواہد نہیں۔

فیصلے میں مزید کہا گیا ہے کہ سردار حسین کو تمام الزامات سے بری کیا جاتا ہے، ٹرائل کورٹ اور ہائیکورٹ کا سزا کا فیصلہ کالعدم قرار دیا جاتا ہے۔

یادرہے کہ سردار حسین نے 2018 سے سپریم کورٹ میں اپیل دائر کررکھی تھی۔

یہ بھی پڑھیں:سیلز ٹیکس اور فیڈرل ایکسائز ریٹرن جمع کرانے والوں کیلئے اہم خبر