سیلز ٹیکس اور فیڈرل ایکسائز ریٹرن کی تاریخ میں توسیع 

Aug 22, 2025 | 18:29:PM
سیلز ٹیکس اور فیڈرل ایکسائز ریٹرن کی تاریخ میں توسیع 
کیپشن: ایف بی آر لوگو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(کلیم اختر)فیڈرل بورڈ آف ریونیو(ایف بی آر )نے جولائی 2025 کی سیلز ٹیکس اور فیڈرل ایکسائز ریٹرن کی تاریخ میں توسیع کر دی۔

 سیلز ٹیکس اور فیڈرل ایکسائز ریٹرن جمع کرانے کی آخری تاریخ 26 اگست 2025 مقرر کر دی گئی۔

 واجب الادا سیلز ٹیکس کی رقم مقررہ تاریخ تک جمع کرانا لازمی قرار دیدیا گیا۔ تاریخ میں توسیع کے حوالے سے چیف کمشنر ایل ٹی اوز، ایم ٹی اوز، سی ٹی اوز اور آر ٹی اوز کو آگاہ کر دیا گیا۔

 توسیع کا فیصلہ سیلز ٹیکس ایکٹ 1990 کے سیکشن 74 اور فیڈرل ایکسائز ایکٹ 2005 کے سیکشن 43 کے تحت کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں:روپے کی قدر میں اضافہ، ڈالر مزید سستا ہو گیا