صدر مملکت سے سری لنکاسمیت دیگر ملکوں کے نامزد سفیروں کی ملاقات،اسناد پیش کیں

Aug 22, 2025 | 18:19:PM
صدر مملکت سے سری لنکاسمیت دیگر ملکوں کے نامزد سفیروں کی ملاقات،اسناد پیش کیں
کیپشن: صدرآصف علی زرداری کو غیرملکی سفیر اپنی اسناد پیش کررہے ہیں
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(اویس کیانی)صدر مملکت آصف علی زرداری سے سری لنکا، انڈونیشیا، کرغزستان، آسٹریا اور جرمنی کے نامزد سفیروں اور ہائی کمشنر کی ملاقات،نامزد سفیروں اور ہائی کمشنر نے ایوان صدر میں اپنے اسنادِ سفارت صدر مملکت کو پیش کئے۔

ایوان صدر آمد پر معزز سفیروں کو مسلح افواج کے دستے نے گارڈ آف آنر پیش کیا،صدر مملکت نے پاکستان اور سری لنکا، انڈونیشیا، کرغزستان، آسٹریا اور جرمنی کے درمیان تجارت، معیشت اور ثقافت کے شعبوں میں تعاون بڑھانے پر زور دیا،صدر آصف علی زرداری نے نامزد سفیروں کو نئی ذمہ داریاں سنبھالنے پر مبارکباد دی اور نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

یہ بھی پڑھیں:روپے کی قدر میں اضافہ، ڈالر مزید سستا ہو گیا