دنیا کے سب سے وزنی قیدی کی روزانہ دیکھ بال کا خرچہ 6 لاکھ روپے کے قریب

Aug 22, 2025 | 14:54:PM
دنیا کے سب سے وزنی قیدی کی روزانہ دیکھ بال کا خرچہ 6 لاکھ روپے کے قریب
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)یورپی ملک آسٹریا میں 300 کلوگرام وزن رکھنے والے سزا یافتہ قیدی نے جیل انتظامیہ کیلئے مشکل کھڑی کردی۔

اس قیدی کو گھر سے 45 کلوگرام چرس ، 2 کلو کوکین، تقریباً 2 کلو ایمفیٹامین اور 2000 سے زائد ایکسٹسی گولیاں  منشیات برآمدگی کیس میں گرفتار  کرکے پہلے ویانا کی جوزفسٹڈ جیل میں رکھا گیا تھا۔

لیکن اپنے بھاری بھرکم وزن کے باعث اس قیدی نے جیل کا بیڈ توڑڈالا جس کے بعد اسے 15 کلومیٹر دور کورنیوبرگ منتقل کر دیا گیا۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق 29 سالہ قیدی کا وزن تقریباً 300 کلو گرام ہے، یہی وجہ ہے کہ ریاست کو اس قیدی پر ایک اوسط قیدی کی دیکھ بھال سے 10 گنا زیادہ خرچ کرنا پڑ رہا ہے۔

 اس قیدی کیلئے جیل میں خصوصی انتظامات کیے گئے ہیں جس میں اس کی اپنی مرضی کے مطابق ویلڈڈ چارپائی اور بلائی  گئی نرسز کی جانب سے  24 گھنٹے نگرانی شامل ہے۔

عدالتی ذرائع کے مطابق اس قیدی کی دیکھ بھال پر روزانہ تقریباً 1800 یورو  خرچ ہوتے ہیں یہ رقم ایک اوسط قیدی کی دیکھ بھال سے 10 گنا زیادہ بنتی ہے۔

 منشیات کی اسمگلنگ کے مجرم قیدی کی دیکھ بھال پر اتنی رقم کے انکشاف  پر  آسٹریائی عوام کا شدید ردعمل سامنے آیا ہے۔

عوام کی جانب سے سوال اٹھایاجارہا ہے کہ ٹیکس دہندگان کے پیسے منشیات کی اسمگلنگ کے جرم میں سزا یافتہ شخص پر خرچ کیوں کیے جا رہے ہیں؟