’’روزانہ 2 گھنٹے سمارٹ فون استعمال کریں‘‘ جاپان کے شہریوں کی مجوزہ آرڈیننس پرتنقید

Aug 22, 2025 | 14:19:PM
’’روزانہ 2 گھنٹے سمارٹ فون استعمال کریں‘‘ جاپان کے شہریوں کی مجوزہ آرڈیننس پرتنقید
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (ویب ڈیسک )سمارٹ فونز کا استعمال دنیا بھر میں اربوں افراد روزانہ کرتے ہیں اور بیشتر تو گھنٹوں تک اس میں مصروف رہتے ہیں۔

مگر دنیا کے ایک شہر میں لوگوں پر روزانہ اسمارٹ فون صرف 2 گھنٹے استعمال کرنے کی پابندی لگانے پر غور کیا جا رہا ہے۔

جی ہاں واقعی وسطی جاپان کے شہر توہوآکے میں ایک مجوزہ آرڈیننس کے تحت لوگوں پر زور دیا جا رہا ہے کہ وہ تعلیمی اداروں یا دفاتر سے باہر روزانہ صرف 2 گھنٹے اسمارٹ فون کو استعمال کریں۔

شہر کے تمام شہریوں پر یہ پابندی عائد کی جائے گی مگر آرڈیننس کے مسودے میں 2 گھنٹے سے زیادہ استعمال پر کسی قسم کی سزا تجویز نہیں کی گئی۔

 یہ بھی پڑھیں:کے پی ، سندھ کے بعد پنجاب بھی خطرے میں! الرٹ جاری

شہر کے میئر Masafumi Koki نے ایک بیان میں کہا کہ اس تجویز کا مقصد ڈیوائسز کے بہت زیادہ استعمال کی روک تھام کرنا ہے جس سے جسمانی اور ذہنی صحت کے مسائل کا سامنا ہوتا ہے جبکہ نیند بھی متاثر ہوتی ہے۔

مسودے میں  سکولوں کے طالبعلموں پر زور دیا گیا ہے کہ وہ رات 9 سے 10 بجے کے بعد اسمارٹ فونز کے استعمال  سے گریز کریں،مقامی رہائشیوں نے اس منصوبے پر کافی تنقید کی ہے اور ان کے مطابق ایسا ممکن نہیں۔

ان کا کہنا ہے کہ ہم حکومت کی نیک خواہشات کو سمجھتے ہیں مگر 2 گھنٹے کی پابندی پر عملدرآمد ممکن نہیں، اتنے وقت میں تو ہم ایک فلم بھی نہیں دیکھ سکتے،رہائشیوں کی تنقید کے بعد میئر نے اپنے بیان میں واضح کیا کہ 2 گھنٹے کی پابندی لازمی نہیں ہوگی۔

انہوں نے کہا کہ اس قانون میں تسلیم کیا گیا ہے کہ اسمارٹ فونز کارآمد ہوتے ہیں اور روزمرہ کی زندگی کا لازمی حصہ بن چکے ہیں۔،اس آرڈیننس پر اگلے ہفتے بحث کی جائے گی اور اگر اس کی منظوری دی گئی تو اس کا اطلاق اکتوبر 2025 سے ہوگا،ایک تخمینے کے مطابق جاپانی نوجوان دن بھر میں اوسطاً 5 گھنٹے سے زائد وقت آن لائن گزارتے ہیں۔