پاکستان سٹیل ملز کے ملازمین کے بقایاجات کیلئے بڑی رقم جاری
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
(عاجزجمالی)پاکستان اسٹیل ملز کے ملازمین کے بقایاجات کےلئے بڑی رقم جاری کردی گئی۔
وزارت صنعت و پیداوار نے وفاق سے رقم جاری کرنے درخواست کی تھی جس پروفاقی حکومت نے سٹیل مل کو 2 ارب 87 کروڑ 13 لاکھ سے زائد کی رقم جاری کردی۔
یہ بھی پڑھیں:شاہ ریز عظیم عدالت پیش،جسمانی ریمانڈ کی استدعاپرفیصلہ محفوظ
ای سی سی میں ملاز مین کے واجبات کی ادائیگی کی رقم جاری کرنے کا فیصلہ کیا گیا،وفاقی حکومت نے اسٹیل مل کو 2ارب 87 کروڑ سے زائد کی رقم 20 سال کے قرض پر دی ہے جسے سٹیل مل کا ادارہ 20 سال میں سود سمیت واپس کرے گا۔