سانحہ نو مئی:بانی پی ٹی آئی کے بھانجےشاہ ریز کا8 روزہ جسمانی ریمانڈ

Aug 22, 2025 | 11:16:AM
سانحہ نو مئی:بانی پی ٹی آئی کے بھانجےشاہ ریز کا8 روزہ جسمانی ریمانڈ
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(جمال الدین جمالی )سانحہ نو مئی کے مختلف مقدمات میں گرفتاربانی پی ٹی آئی کے بھانجےشاہ ریز  کاعدالت نے  8 دن کا جسمانی ریمانڈ منظور کر لیا۔

جناح ہاؤس حملہ کیس میں بانی پی ٹی آئی کے بھانجے شاہ ریز خان کے جسمانی ریمانڈ کی درخواست پر سماعت ہوئی،ڈی ایس پی آصف جاوید نے مقدمہ کا ریکارڈ پیش کیا،ڈی ایس پی آصف جاویدکے مطابق ملزم جناح ہاؤس حملہ کیس میں ملوث ہے۔
ملزم کی جانب سےسلمان اکرم راجہ دلائل کیلئے پیش ہوئے اورانہوں نے سوال کیاکہ پولیس کے پاس ملزم کیخلاف کیا مواد ہے ،ملزم کو دو سال کی تاخیر سےکس بنیاد پر گرفتار کیا گیا ہے،ملزم کی جناح ہاؤس حملہ کیس میں گرفتاری ڈالی گئی ہے۔
سلمان اکرم راجہ  نے کہاکہ ملزم کی والدہ علیمہ خانم اس مقدمہ سے ڈسچارج ہو چکی ہے،ملزم کو بھی مقدمہ سے ڈسچارج کیا جائے ۔
انسداد دہشت گردی عدالت کے جج منظر علی گل نےکیس پر سماعت کی،بانی پی ٹی آئی کی بہنیں علیمہ خانم اورعظمیٰ خانم کے علاوہ ملزم کا والد سہیل امیر خان بھی عدالت میں موجود تھا۔

یہ بھی پڑھیں:سٹاک مارکیٹ میں کاروبارکامثبت آغاز ،ڈالر بھی سستاہوگیا
ملزم شاہ ریز عظیم کو گزشتہ روز گرفتار کیا گیاتھا،وہ بانی پی ٹی آئی کی بہن علیمہ خانم کا بیٹا ہے۔

ملزم کی پیشی کے موقع پر عدالت میں سخت سیکیورٹی انتظامات کیئے گئے،ملزم کی جانب سے سلمان اکرم راجہ اور صدر لاہور ہائیکورٹ بار ملک آصف احمد نسوانہ نے دلائل دیئے،صدر لاہور ہائیکورٹ بارکاکہناتھاکہ ملزم کا پی ٹی آئی کے سیاسی معاملات سے کوئی تعلق نہیں ہے،ملزم شاہ ریز خان ملک کا مشہور اتھلیٹ ہے۔