پاکستان کی آئس ہاکی میں تاریخی فتح، لیٹم کپ ڈویژن تھری چیمپئن شپ جیت لی
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)پاکستان نے تاریخ میں پہلی بار آئس ہاکی کے میدان میں شاندار کامیابی حاصل کر لی ہے۔
امریکا میں ہونے والی “لیٹم کپ” LATAM ڈویژن تھری آئس ہاکی چیمپئن شپ میں پاکستانی ٹیم نے فائنل میں پیرو کو 6-1 سے شکست دے کرٹائٹل اپنے نام کرلیا۔
ٹورنامنٹ میں پاکستان کی ٹیم نے شاندارکارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے اپنے تمام میچزمیں حریفوں کو آؤٹ کلاس کیا جبکہ فائنل میں بھی دفاع اورحملے میں بہترین ٹیم ورک نے فتح کو یقینی بنایا۔
یہ بھی پڑھیں:ون ڈے ورلڈکپ 2027 کے وینیوز کا اعلان، میزبانی 3 ممالک کے سپرد
اسی چیمپئن شپ میں پاکستانی خواتین کی ٹیم نے بھی نمایاں کارکردگی دکھائی اورڈویژن ٹومقابلوں میں کانسی کا تمغہ حاصل کرنے میں کامیاب ہوگئیں۔
ٹورنامنٹ میں 17 ممالک اورخطوں کی 62 سے زائد ٹیموں نے شرکت کی جن میں ارجنٹینا، میکسیکو، پیرو، برازیل، لبنان، اسرائیل اورکوسٹاریکا شامل ہیں۔
پاکستان میں آئس ہاکی جیسے غیرروایتی کھیل میں یہ کامیابی ایک نئے دورکی شروعات سمجھی جا رہی ہے جس سے ملک میں سرد خطوں کے کھیلوں کو فروغ ملنے کی امید ہے۔