علیمہ خان کے بیٹے شاہ ریز کوسانحہ 9 مئی میں ملوث ہونے پرگرفتار کرلیا گیا

Aug 22, 2025 | 01:07:AM
 علیمہ خان کے بیٹے شاہ ریز کوسانحہ 9 مئی میں ملوث ہونے پرگرفتار کرلیا گیا
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: 24نیوز
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(وقاص احمد )بانی پاکستان تحریک انصاف(پی ٹی آئی) و سابق وزیر اعظم عمران خان کےایک اور بھانجے شاہ ریز عظیم کو 9 مئی کیسز میں ملوث ہونے پر گرفتار کرلیا گیا۔ 

ڈی آئی جی انویسٹی گیشن کے مطابق ملزم شاہ ریز عظیم 9 مئی کے مقدمات میں لاہور پولیس کو مطلوب تھا،ملزم کو کل کورٹ میں پیش کیا جائے گا۔ 

ڈی آئی جی انویسٹی گیشن نے کہا ہے کہ ریاست مخالف سرگرمیوں میں ملوث افراد کسی رعایت کے مستحق نہیں۔ 
 واضح رہے کہ ملزم علیمہ خان کا بیٹا اور عمران خان کا بھانجا ہے۔

خیال رہے کہ عمران خان کا ایک بھانجا حسان نیازی بھی اس وقت پابند سلاسل ہے ،حسان نیازی کو سانحہ 9 مئی میں ملوث ہونے پر 10 سال قید کی سزا سنائی گئی ہے۔ 

یہ بھی پڑھیں : کوئٹہ؛ نامعلوم موٹرسائیکل سواروں کی فائرنگ،سی ٹی ڈی سب انسپکٹر عنایت اللہ شہید